مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کا حامی اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ ترجمان امریکی محمکہ خارجہ کا کہناتھا کہ پاک ہند مذاکرات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہیں اور امریکہ ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ دہشت گردوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین زیادہ وسیع تعاون اور مذاکرات ضروری ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کا حامی اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
News ID 1866276
آپ کا تبصرہ